28 ستمبر 2017 - 12:32
میانمار؛ انسانی حقوق تنظیموں کو صوبہ راخین تک رسائی کی اجازت مل گئی

حکومت میانمار نے انسانی حقوق کی حامی تنظیموں کو صوبہ راخین میں محدود حکومت کی نگرانی میں رسائی کی اجازت دے دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کے ٹی وی چینل چوبیس کے مطابق میانمار حکومت ، عالمی سطح پرسخت تنقیدوں اور دباؤ کے بعد آخر کار انسانی حقوق کی تنظیموں کو صوبہ راخین تک محدود پیمانے پر رسائی کی اجازت دینے پر مجبور ہوئی ہے- حکومت میانمار کی اجازت کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کو مسلمان نشین علاقوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کا موقع مل جائے گا - اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزیناں کے ہا‏ئی کمیشنر فلیپ گرانڈی کا کہنا ہے کہ حکومت میانمار مسلمان نشین علاقوں میں بحران پیدا ہونے کی عامل ہے اور اس بحران کا حل بھی حکومت میانمار کے ہاتھ میں ہے- انھوں نے حکومت میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ راخین میں تشدد کا سلسلہ بند کریں- اعداد و شمار کے مطابق پچیس اگست سے اب تک چھے ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمان جاں بحق اور کم سے کم آٹھ ہزار افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ چار لاکھ تیس ہزار سے زیادہ افراد بنگلادیش فرار کرچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲